پشاور کے علاقے یکہ توت میں پولیس کی حراست میں موجود ملزم ایک مبینہ مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، جس میں وہ مارا گیا۔ مذکورہ شخص پر اپنی 10 سالہ بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا سنگین الزام تھا۔

