ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

لاہور ہائیکورٹ کا 13 سالہ بچے کو لے پالک والدین کے سپرد کرنے کا فیصلہ برقرار

لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے 13 سالہ بچے کو حقیقی والدین کے بجائے لے پالک والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ بچوں کی حوالگی کے معاملات میں ان کی خواہش، ذہنی حالت اور بہتر تربیت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔

فیصلے کے مطابق بچے نے دو بار عدالت میں بیان دیا کہ وہ لے پالک والدین کے ساتھ رہنا چاہتا ہے۔ عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ بچہ 9 سال تک ان کے ساتھ رہا اور کسی شکایت کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ حقیقی والدین ثابت نہ کر سکے کہ انہوں نے بچہ عارضی طور پر دیا تھا۔ مزید یہ کہ حقیقی والد کے بڑے خاندان میں بچے کی مناسب دیکھ بھال کا امکان کم ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ اس مقدمے کی بنیاد بچے کی بھلائی نہیں بلکہ گھریلو تنازع تھا، جبکہ بچہ اچانک ماحول کی تبدیلی سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوسکتا ہے۔ ساتھ ہی حقیقی والدین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ملاقات کے لیے گارڈین کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔