جامعہ کراچی میں آج تعلیمی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں جبکہ 2 مارچ کو ہونے والے تمام امتحانات بھی مؤخر کر دیے گئے ہیں۔ رجسٹرار کے مطابق نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ملک بھر میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبروں کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں۔
کراچی میں امریکی قونصل خانہ کراچی کے قریب مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں آئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 36 زخمی ہوئے۔ صورتحال کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں میں احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
