ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے بعد پاک افغان فضائی حدود پر غیر معمولی دباؤ

ایران پر ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کے بعد خطے میں فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان اور افغانستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاک افغان روٹس اس وقت دنیا کے مصروف ترین فضائی راستوں میں شمار ہو رہے ہیں کیونکہ کئی بین الاقوامی ایئر لائنز نے متبادل راستے اختیار کر لیے ہیں۔

ادھر مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث 11 غیر ملکی پروازیں گزشتہ تین روز سے پاکستانی ایئرپورٹس پر رکی ہوئی ہیں۔ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی پرواز تین دن سے روانگی کی منتظر ہے، جبکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی دو غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں تاحال اڑان نہیں بھر سکیں۔

حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور فضائی آپریشن کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔