کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں موسم خشک رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ گزشتہ رات کم سے کم درجۂ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ اس وقت شمال مشرقی سمت سے تقریباً 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور نمی کا تناسب 51 فیصد ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں موسم سرد ہے جہاں کم سے کم درجۂ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق صوبے کے شمالی اضلاع میں سرد اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں خشک اور معتدل موسم کا امکان ہے، اور بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا۔
