ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

سولجر بازار دھماکا کیس، عمارت کا مالک گرفتار

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں گیس لیکیج کے باعث پیش آنے والے مہلک دھماکے کے بعد منہدم عمارت کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل بالسبب، املاک کو نقصان پہنچانے، غفلت اور لاپروائی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق عمارت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے، جس میں دھماکا رات 3 بج کر 47 منٹ پر ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔