ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

اسلام آباد سمیت 5 اضلاع میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

حکام کے مطابق پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور انٹیلیجنس اداروں کے 2 ہزار سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ رمضان کے دوران مساجد کی سیکیورٹی کے ساتھ 449 عبادت گاہوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔

جہلم کے علاقے دینہ میں رات گئے 25 گھروں کی تلاشی اور 62 افراد کی جانچ کی گئی، جبکہ اسلام آباد کے ترنول، راولپنڈی کے ڈھوک کشمیریاں، اٹک کے مختلف مقامات اور چکوال میں بھی سرچ اور اسکریننگ کی کارروائیاں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ افراد کی نشاندہی اور دستاویزات کی جانچ کا عمل جاری رہے گا، جبکہ قانونی دستاویزات رکھنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔