ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

کراچی میں تیز ہواؤں کی پیش گوئی، بلوچستان میں سردی برقرار

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں موسم خشک رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ گزشتہ رات کم سے کم درجۂ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ اس وقت شمال مشرقی سمت سے تقریباً 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور نمی کا تناسب 51 فیصد ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں موسم سرد ہے جہاں کم سے کم درجۂ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق صوبے کے شمالی اضلاع میں سرد اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں خشک اور معتدل موسم کا امکان ہے، اور بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا۔