اداکارہ اور پروڈیوسر جویریہ سعود نے سنگیتا کے شوہر سعود قاسمی اور اداکارہ میرا کے ماضی کے تعلقات پر تبصرے پر سخت ردعمل دیا ہے۔
جویریہ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ پرانی کہانیوں سے نہ ان کے رشتے پر اثر پڑے گا اور نہ ہی کسی کا کردار متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اور سعود کا رشتہ محبت اور اعتماد پر قائم ہے اور کسی افواہ سے خراب نہیں ہو سکتا۔
جویریہ اور سعود قاسمی شوبز کے معروف اور مقبول جوڑے ہیں۔

