میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کے خلاف فوجی کریک ڈاؤن کے دوران 38 پاکستانیوں سمیت متعدد غیر ملکیوں کو بازیاب کرلیا گیا۔ تھائی فوج انہیں سرحد پار لے جا کر بنکاک امیگریشن سینٹر منتقل کر چکی ہے، جہاں سے انہیں مرحلہ وار پاکستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
تھائی حکام کے مطابق مزید 60 پاکستانی شیلٹر ہاؤس میں موجود ہیں جو فراڈ سینٹرز سے بچ نکلے تھے۔ حکومت نے پاکستان سے کہا ہے کہ واپس آنے والوں سے تفتیش کر کے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جبکہ ڈی پورٹ شدہ افراد کے نام پانچ سال کے لیے ای سی ایل میں شامل کیے جائیں گے۔

