کراچی کے کلفٹن علاقے میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث مفرور ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ ایک کباڑیے کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اس مقدمے میں پہلے ہی 3 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ 6 نومبر کو سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس اچانک غائب ہو گیا تھا، جو سسٹم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق باکس اونچا اور وزنی ہونے کے باعث آسانی سے نہیں چرایا جا سکتا، اور واقعے کی حقیقت جاننے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے کیونکہ اس میں کسی قسم کا سیکیورٹی یا الارم سسٹم موجود نہیں تھا۔

