ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

وزیرِاعلیٰ پنجاب کا بیواؤں کے قبضہ کیسز فوری نمٹانے کا حکم

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بےسہارا بیواؤں کی جائیدادوں پر ناجائز قبضوں کے کیسز فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کرنے اور معاملات کی خود نگرانی کرنے کا حکم بھی دیا۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق مریم نواز نے آرڈیننس 2025 کے مکمل نفاذ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات سے عوام کو مساجد کے ذریعے آگاہ کیا جائے۔ ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر آفس کو درخواستیں وصول کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں صوبے بھر سے 2919 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 499 کیسز ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیوں نے حل کر دیے ہیں۔