ذات صلة

جمع

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

نجی ایئر لائن کی پرواز 16 گھنٹے تاخیر سے روانہ

نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 125 شدید...

جنوبی افریقہ نے بھارت کو اس کی سرزمین پر 25 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں مات دے دی

جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میں بھاری شکست دے کر 25 سال بعد بھارت میں ٹیسٹ سیریز جیت لی۔ 549 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور مہمان ٹیم نے میچ 408 رنز سے اپنے نام کیا۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 489 رنز بنائے تھے، جس میں متھوسامی کے 109 اور مارکو یانسن کے 93 رنز نمایاں رہے۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 201 رنز پر آؤٹ ہوئی، جبکہ فالو آن کے باوجود جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 260 رنز بنا کر ڈکلیئر کردیا۔
یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں بھی بھارت کو 30 رنز سے شکست ہوئی تھی، جبکہ آخری بار جنوبی افریقہ نے 2000ء میں بھارت میں ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔