ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

ٹرافی سے بڑھ کر نئی صلاحیتیں پیدا کرنا ہمارا ہدف ہے، شاہین آفریدی

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مشن صرف ٹائٹل جیتنا نہیں بلکہ ایسے کھلاڑی تیار کرنا ہے جو مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔ پی ایس ایل کے دس سال مکمل ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں سمجھا جاتا تھا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی ہے، مگر لاہور قلندرز نے نوجوانوں کو موقع دے کر یہ تاثر بدل دیا۔
شاہین کے مطابق پہلے چھ سال ٹیم کے لیے مشکل ثابت ہوئے، لیکن اگلے چار برس میں لاہور قلندرز نے تین ٹرافیاں جیت کر اپنی محنت ثابت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا ثمین رانا، عاطف رانا اور محنت کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کے سر ہے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی مقصد یہی رہے گا کہ نئی صلاحیتوں کو تلاش کر کے انہیں بہترین سہولتوں کے ساتھ تیار کیا جائے۔