سعودی انٹرنیشنل فالکن اینڈ ہنٹنگ ایکزیبیشن 2025 میں منگولیائی نسل کا باز 6 لاکھ 50 ہزار ریال میں فروخت ہو کر اب تک کا سب سے مہنگا باز بن گیا۔
یہ باز خریداروں کے درمیان سخت مقابلے کے بعد نیلام ہوا، جب کہ نمائش کے دوران اب تک دو بازوں کی مجموعی فروخت 7 لاکھ 78 ہزار ریال تک جا پہنچی ہے۔
اس سال پہلی بار منگولیائی بازوں کے لیے خصوصی زون مختص کیا گیا ہے، جو اپنی اعلیٰ نسل اور شکار میں مہارت کے باعث خطے کے شکاریوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔
