اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے دورانِ قید ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹس کو غیرقانونی قرار دینے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی، این سی سی آئی اے اور اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار غلام مرتضیٰ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دورانِ قید بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے بدنیتی پر مبنی اور اشتعال انگیز پوسٹس کی جا رہی ہیں، جنہیں فوری طور پر ہٹایا جائے۔

