بالی ووڈ پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان اور میک اپ آرٹسٹ شورا خان والدین بن گئے۔ شورا خان نے ممبئی کے اسپتال میں اپنی پہلی بیٹی کو جنم دیا۔ ارباز خان اسپتال میں ان کے ساتھ موجود تھے اور خوشی کے لمحات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔
یہ ارباز خان کے لیے باپ بننے کا دوسرا تجربہ ہے، ان کی پہلی شادی سے ان کا بیٹا ارہان خان ہے۔ ارباز اور شورا خان کی شادی گزشتہ سال دسمبر میں ہوئی تھی۔

