ذات صلة

جمع

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

نجی ایئر لائن کی پرواز 16 گھنٹے تاخیر سے روانہ

نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 125 شدید...

ایچ پی وی ویکسین سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ناگزیر ہے: وزیر صحت سندھ

کراچی میں ویکسی نیشن مہم کے آغاز پر وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ ایچ پی وی سے بچاؤ کی ویکسین خواتین کی جانیں بچانے کے لیے بہت ضروری ہے، کیونکہ سروائیکل کینسر کی علامات عام طور پر دیر سے ظاہر ہوتی ہیں اور آخری مرحلے میں یہ انتہائی تکلیف دہ مرض بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واحد کینسر ہے جس کا وائرس دریافت ہوا ہے اور اس سے بچاؤ ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین معاشرے کی اصل قوت ہیں اور ان کی صحت کا تحفظ قومی ترقی کے لیے اہم ہے۔

تقریب میں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ تمام اسکولز کو ویکسی نیشن مہم میں تعاون کا پابند کیا گیا ہے، کیونکہ یہ ویکسین بچیوں کی حفاظت کے لیے ناگزیر ہے۔