گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث چلاس کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر گیا۔ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹس اور دو ٹیکنیکل اسٹاف موجود تھے۔
ترجمان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ جی بی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔
یاد رہے کہ 15 اگست کو خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر بھی ضلع مہمند میں گر کر تباہ ہوا تھا جس میں پانچ اہلکار شہید ہوئے تھے۔

