امریکا نے اقوام متحدہ کے تعلیمی و ثقافتی ادارے یونیسکو سے 31 دسمبر 2026 سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی ترجمان کے مطابق، یونیسکو کی پالیسیاں امریکا کے قومی مفادات اور “امریکا فرسٹ” پالیسی سے متصادم ہیں، اور یہ ادارہ اسرائیل مخالف جذبات کو فروغ دے رہا ہے۔ امریکا نے یونیسکو کی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر بھی اعتراض کیا ہے۔ یونیسکو کو باضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب امریکا نے اس ادارے سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
