ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

اے سی سی میٹنگ: محسن نقوی ڈھاکا پہنچ گئے، بھارت کی عدم شرکت کا امکان

اے سی سی کے صدر محسن نقوی سالانہ جنرل میٹنگ کے لیے ڈھاکا، بنگلادیش پہنچ گئے، جہاں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ آمین الاسلام نے ان کا استقبال کیا۔

یہ میٹنگ 24 جولائی کو ہوگی جس میں ایشیا کپ کے شیڈول اور میزبان ملک کا فیصلہ متوقع ہے۔

اے سی سی آج شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ بھی دے گی۔

دوسری جانب بھارت نے میٹنگ میں شرکت کی تصدیق نہیں کی، نہ ہی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کا عندیہ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی سیاسی صورتحال کے باعث بھارت اجلاس سے الگ رہنے پر غور کر رہا ہے۔