دبئی میں ریم آرٹ گیلری کے زیر اہتمام “کلرز آف یونٹی” کے عنوان سے ایک بین الاقوامی آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس کی کیوریٹر صائمہ فرقان تھیں۔ نمائش میں دنیا بھر سے 20 فنکاروں نے شرکت کی، جن کے فن پارے مختلف ثقافتوں، تھیمز اور اندازِ اظہار کی عکاسی کرتے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں معزز مہمانوں کی شرکت نے تقریب کو مزید باوقار بنایا۔ نوجوان فنکاروں سمیت تجربہ کار آرٹسٹوں نے خطاطی، تجریدی آرٹ، مناظر اور عرب ثقافت پر مبنی شاہکار پیش کیے۔
صائمہ فرقان نے نمائش کو اتحاد، تخلیق اور ثقافتی ہم آہنگی کا پیغام قرار دیا۔ تقریب کا اختتام فنکاروں کو اعزازی سرٹیفکیٹس اور خوشبوؤں سے مہکتے ماحول میں کیا گیا، جس کا اہتمام احمد المغربی پرفیومز نے کیا تھا۔ ریم آرٹ گیلری مستقبل میں ایسی مزید تقریبات کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

