ذات صلة

جمع

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقاتیں

مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ اور وفاقی...

اسحاق ڈار: اسرائیل کے اقدامات ناقابلِ قبول

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے...

سعودی وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کا رابطہ

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی...

کیا سر پر بار بار لگنے والی چوٹیں دماغی نقصان سے جڑی ہیں؟

حالیہ تحقیق کے مطابق سر پر بار بار چوٹیں...

فریال گوہر اور جمال شاہ نے 30 سال بعد طلاق کی اصل وجہ بتا دی

پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار Faryal Gohar اور Jamal Shah نے طلاق کے...

اسلامی ممالک کی اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ دورے کی شدید مذمت

مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے متنازع اور غیر قانونی دورۀ صومالی لینڈ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
عسیر میں دستکاروں کے لیے تربیی پروگرام سعودی ورثے کی تشہیر کا موقع
تازه ترین January 9, 2026
پاکستان سعودی عرب ترکیه ایران قطر، عمان، مصر، ليبيا، یمن انڈونیشیا اور صومالیہ سمیت 22 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی) نے اس حوالے سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ 6 جنوری 2026 کو اسرائیلی وزیر خارجہ کا صومالی لینڈ کا دورہ صومالیہ کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اقدام ناقابل قبول ہے اور اس سے خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر شدید تنقید کے باوجود اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سار نے متنازع علاقے صومالی لینڈ کا دورہ کیا اور خود ساختہ صدر عبد الرحمان سے ملاقات کی خبر ایجنسی کے مطابق گیدون سار نے دارالحکومت ہر جیسہ میں صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران مستقبل میں سفارت خانے کھولنے اور سفیروں کی تعیناتی سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔