ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر خلاباز کی طبیعت ناساز، عملے کی زمین پر واپسی کا فیصلہ

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن آئی ایس (ایس میں ایک خلاباز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد عملے کو زمین پر واپس لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق خلاباز کی حالت اس وقت مستحکم ہے تاہم طبی خرابی کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ ممکنہ خطرات کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر چار رکنی عملے کی آئندہ چند دنوں میں زمین پر واپسی متوقع ہے۔
واپس آنے والے عملے میں امریکا کے دو جبکہ جاپان اور روس کا ایک ایک خلاباز شامل ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اس وقت خلائی اسٹیشن پر مجموعی طور پر سات خلاباز موجود ہیں، جن میں تازہ ترین عملہ گزشتہ سال اگست میں وہاں پہنچا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی تاریخ میں طبی وجوہات کی بنیاد پر یہ پہلی بار ہے کہ خلابازوں کو زمین پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔