قصیم ریجن میں قدیم تجارتی روایت العقيلات کو زندہ کرنے کے لیے ایک خصوصی کارواں کا آغاز کیا گیا، جو بریدہ کے تاریخی بازار الجردہ سے حائل ریجن تک جائے گا۔ کارواں کی قیادت عبداللطیف الوہیبی کر رہے ہیں۔
گورنر قصیم شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل کے مطابق یہ روایت ماضی میں تاجروں کے قافلوں کی علامت تھی اور سماجی و معاشی تعلقات کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی تھی۔ العقيلات ٹوئر کا مقصد علاقے کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرنا اور ماضی کی تجارتی راہوں کو آج کے دور میں دوبارہ زندہ کرنا ہے۔
کارواں کے قائد نے گورنر کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ اس سفر کے ذریعے قصیم کی تاریخی اور ثقافتی شناخت کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
قصیم میں ’العقیلات‘ کی تاریخی روایت کا دوبارہ احیا
