بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل میں ایک بار پھر کھلاڑیوں اور دیگر واجبات کی ادائیگی کا مسئلہ زیر بحث آگیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگ ختم ہونے کے بعد بعض فرنچائزز کی جانب سے مکمل ادائیگیاں نہ کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
بی پی ایل گورننگ کونسل نے اس صورتحال پر تمام ٹیموں کو خط ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 15 دن کے اندر بقایاجات ادا کیے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ایڈیشن کے دوران یہ مسئلہ کھل کر سامنے نہیں آیا تھا، تاہم ٹورنامنٹ کے بعد ادائیگیوں میں تاخیر واضح ہوئی۔
ایک کھلاڑی کے مطابق انہیں اب تک صرف تقریباً 25 فیصد رقم ملی ہے جبکہ کچھ چیکس بھی باؤنس ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب چیمپئن ٹیم راجشاہی وارئیرز نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے تمام واجبات ادا کر دیے ہیں۔
گورننگ باڈی کے سیکریٹری افتخار رحمن کا کہنا ہے کہ متعلقہ فرنچائزز کو بقایا رقوم کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں اور انہیں معاہدوں کے مطابق ادائیگی مکمل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔
بی پی ایل میں ادائیگیوں کا تنازع دوبارہ سامنے آگیا
