ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے پتنگ بازی کے سامان کی سپلائی اور ڈیمانڈ کو منظم رکھنے کے لیے باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر سے باہر یا دیگر اضلاع سے سامان لانے والوں کے لیے پیشگی ٹرانسپورٹ اجازت نامہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
صرف رجسٹرڈ تاجر ہی یہ کاروبار کر سکیں گے اور انہیں منظور شده تجارتی مقامات پر ہی سامان رکھنے اور فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔ ٹرانسپورٹ پرمٹ کے لیے درخواست ای بز پورٹل کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پتنگوں پر مذہبی سیاسی یا قومی علامات کی چھپائی ممنوع ہے، جبکہ دھاتی ڈور یا خطرناک کیمیکلز کے استعمال پر سخت پابندی ہوگی۔ حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد نئے کائٹ فلائنگ قوانین کے تحت محفوظ تفریح کو یقینی بنانا ہے۔
لاہور میں پتنگ بازی کے سامان کی خرید و فروخت کیلئے نئے قواعد نافذ
