پاکستان ٹیلی وژن کی مشہور ڈرامہ سیریز گیسٹ ہاؤس میں مسٹر شمیم کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار خالد حفیظ 26 اور 27 جنوری کی درمیانی شب اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ایچ – 11- قبرستان میں بعد از نماز مغرب ادا کی گئی۔
خالد حفیظ اسلام آباد میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم تھے اور اکثر ساتھی اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو کے ساتھ انٹرویوز میں نظر آتے تھے۔ اداکار کے انتقال کی خبر سب سے پہلے افضل خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی جس کی تصدیق بعد میں بشری انصاری اور نعمان مسعود نے بھی کی۔ شوبز شخصیات اور مداحمرحوم کے اہل خانہ کے لیے دعاؤں اور تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔
سینئر اداکار خالد حفیظ انتقال کر گئے
