پاکستانی اداکارہ قدسیہ علی نے کہا ہے کہ معاشرہ آج بھی اداکاراؤں کو شادی کے لیے مکمل قبول نہیں کرتا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ خود مختار اور پیشہ ور خواتین کو لوگ اکثر جج کرتے ہیں اور سمجھوتے کی توقع رکھتے ہیں۔
قدسیہ علی نے حالیہ تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک محبت کے باوجود شادی نہیں ہو سکی کیونکہ ان سے کہا گیا کہ اداکاری چھوڑنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی رویے آج بھی ایسے ہی ہیں کہ اداکاراؤں کو پسند تو کیا جاتا ہے مگر اپنے گھر کا حصہ بنانے میں ہچکچاہٹ ہوتی ہے۔

