محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، عسیر، جازان، نجران اور الباحہ میں کہیں درمیانی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ کچھ علاقوں میں گرج چمک اور نشیبی جگہوں پر سیلابی ریلوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشرقی ریجن، ریاض، حائل اور قصیم میں ہلکی بارش متوقع ہے، جبکہ ملک کے مغربی بالائی حصوں میں دھند اور ساحلی علاقوں میں گرد آلود موسم رہے گا۔ مکہ اور مدینہ کے گرد و نواح میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
