ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

سعودی عرب کی جانب سے پہلی عربی اے آئی ایپ “ہیومین چیٹ” متعارف

سعودی عرب نے “ہیومین چیٹ” کے نام سے پہلی مقامی طور پر تیار کردہ عربی اے آئی ایپ لانچ کر دی۔ یہ ایپ ’عالم 34 بی‘ ماڈل پر مبنی ہے جسے سعودی ماہرین نے مکمل طور پر اندرونِ ملک تیار کیا۔

ایپ آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ویب پر دستیاب ہے اور جلد دیگر عرب ممالک میں بھی متعارف ہوگی۔ کمپنی کے مطابق اس منصوبے کا مقصد عربی زبان میں جدید اے آئی ٹیکنالوجی فراہم کرنا اور سعودی عرب کو مصنوعی ذہانت کا عالمی مرکز بنانا ہے۔

یہ ماڈل مختلف عربی لہجوں اور ثقافتی باریکیوں کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور انگریزی میں بھی دستیاب ہے۔ 120 سے زائد ماہرین، بشمول 35 پی ایچ ڈی محققین، نے اس پر کام کیا ہے۔

ہیومین کے سی ای او طارق امین کا کہنا ہے کہ یہ قدم سعودی ٹیلنٹ کی صلاحیت اور مملکت کے عالمی سطح پر ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کی عکاسی کرتا ہے۔