وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا دارومدار امن کی بحالی پر ہے۔ مہمند کے عمائدین سے ملاقات میں وفد نے وزیراعلیٰ کی امن اور صوبائی حقوق کیلئے جدوجہد کی حمایت کا اظہار کیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ فاٹا انضمام کے وقت قبائلی اضلاع کیلئے جو ایک ہزار ارب روپے کا وعدہ کیا گیا تھا، وہ تاحال پورا نہیں ہوا، جبکہ صوبے کے اربوں روپے بھی وفاق کے ذمے واجب الادا ہیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ ضم اضلاع میں یونیورسٹیز کے ساتھ میڈیکل اور نرسنگ کالجز کے قیام کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
خیبر پختونخوا کی ترقی کیلئے امن اولین شرط ہے: وزیراعلیٰ

