ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

ایتھوپین آتش فشاں کی راکھ بھارت کی طرف بڑھ گئی، پاکستان کی فضا محفوظ

ایتھوپیا میں پھٹنے والے 12 ہزار سال پرانے آتش فشاں کی راکھ پاکستان سے گزر کر اب بھارت کی جانب بڑھ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر صاف ہوچکی ہیں اور راکھ کا کوئی اثر ملک کے شمالی یا زمینی حصوں پر نہیں پڑا۔

ترجمان انجم نذیر کا کہنا ہے کہ راکھ سندھ کے اوپر بحیرۂ عرب سے گزری لیکن زمین پر اس کے اثرات نہیں ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آتش فشاں کی راکھ سے متعلق ایڈوائزری ایوی ایشن کو جاری کی گئی۔

ادھر بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق راکھ کے بادل دہلی، گجرات، راجستھان، پنجاب اور ہریانہ تک نظر آئے، جو شام تک بھارت سے نکل کر چین کی سمت بڑھ جائیں گے۔