ذات صلة

جمع

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقاتیں

مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ اور وفاقی...

اسحاق ڈار: اسرائیل کے اقدامات ناقابلِ قبول

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے...

سعودی وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کا رابطہ

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی...

کیا سر پر بار بار لگنے والی چوٹیں دماغی نقصان سے جڑی ہیں؟

حالیہ تحقیق کے مطابق سر پر بار بار چوٹیں...

فریال گوہر اور جمال شاہ نے 30 سال بعد طلاق کی اصل وجہ بتا دی

پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار Faryal Gohar اور Jamal Shah نے طلاق کے...

کراچی: لیاری میں مشترکہ آپریشن، 2 مبینہ بھتہ خور گرفتار

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں عدنان عرف ملا اور فیصل شامل ہیں۔ عدنان عرف ملا کا تعلق مبینہ طور پر سدیس پپو گروپ سے بتایا گیا ہے اور وہ دکانداروں و دیگر کاروباری افراد سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث رہا ہے۔

رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دوسرا ملزم فیصل، مبینہ طور پر بھتہ مافیا کے سرغنہ جمیل چھانگا کا قریبی ساتھی ہے اور شہر میں بھتہ کی رقم کی ترسیل میں کردار ادا کرتا رہا ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔