ضلع کرک میں ایف سی قلعہ پر مبینہ کواڈ کاپٹر حملے اور بعد ازاں ایمبولینس پر فائرنگ کے واقعے میں تین سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ایمبولینس پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت کے خلاف اقدام ہے۔ وفاقی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔
