کراچی میں گل پلازا کے افسوسناک سانحے کے بعد پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے بتایا ہے کہ اب تک 67 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا جا چکا ہے، جن میں سے 16 افراد کی شناخت ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق 6 لاشیں ظاہری طور پر قابل شناخت تھیں جبکہ 8 کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ممکن بنائی گئی۔ ایک لاش کی شناخت شناختی کارڈ اور ایک کی شناخت گلے میں موجود لاکٹ سے ہوئی۔
ادھر سینئر فائر آفیسر ظفر خان نے بتایا کہ عمارت کے تہہ خانے میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی تھی جسے فوری طور پر قابو میں لے لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چھت پر موجود ڈیزل ٹینک اتارنے کے دوران آگ لگی، تاہم اسے بجھا دیا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ کے مطابق عمارت کا ڈھانچہ شدید کمزور ہو چکا ہے اور اب سرچ آپریشن کے آخری مراحل جاری ہیں، جہاں ملبے سے مکمل لاشوں کے بجائے صرف انسانی ہڈیاں برآمد ہو رہی ہیں۔
سانحہ گل پلازا: 67 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، شناخت کا عمل جاری
