ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

کراچی میں سردی کی لہر، بن قاسم میں درجہ حرارت سب سے کم

کراچی اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت نمایاں طور پر کم ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بن قاسم شہر کا سب سے سرد علاقہ رہا، جہاں پارہ 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
شاہراہ فیصل پر کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلستان جوہر اور جناح ٹرمینل میں 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ ماڑی پور میں بھی سردی کی شدت برقرار رہی اور درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں بھی سرد موسم کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔