حریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی پارٹی قیادت سنبھالنے سے متعلق بات کرنا فی الحال جلد بازی ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ قریشی کے خلاف 8 سے 9 مقدمات اب بھی زیر التوا ہیں، اس لیے صورتحال کا انحصار فیصلہ سازوں کے آئندہ لائحہ عمل پر ہوگا۔ سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عدلیہ کی آزادی کی جنگ جاری رکھے گی کیونکہ موجودہ نظام مکمل کنٹرول میں ہے، جو عوام کے لیے ایک بڑا امتحان ہے۔

