ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

سرخ لاری: ماضی کا سفری ساتھی اور ثقافتی ورثہ

ماضی میں سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں سرخ رنگ کی پرانی لاری نہ صرف سفر کا اہم ذریعہ تھی بلکہ اب ثقافتی ورثے کی علامت بن چکی ہے۔ 1940 سے 1970 کی دہائی تک یہ امریکی ساختہ گاڑیاں، جیسے فورڈ ٹرک، دور دراز علاقوں کو شہروں سے جوڑنے میں استعمال ہوتی تھیں۔

مورخین کے مطابق لوگ ان لاریوں پر کئی دن کا سفر طے کرتے تھے، جنہوں نے سفر کو پہلے سے زیادہ آسان اور آرام دہ بنایا۔ یہ لاری صرف مسافر ہی نہیں، بلکہ تجارتی سامان جیسے کھجوریں، مصالحے، کپڑے اور مویشی بھی بازاروں تک پہنچاتی تھیں، یوں دیہی معیشت کو فروغ ملا۔

مقامی باشندے اب بھی ان لاریوں کی یادوں کو دل سے لگائے ہوئے ہیں، جن کی لکڑی کی فرش، کپڑے کی چھت اور سرخ رنگ کی خوبصورتی آج بھی ان کے ذہنوں میں نقش ہے۔ بعض ڈرائیور بغیر کرائے کے بھی لوگوں کو منزل تک پہنچاتے، جو اس دور کی سادگی اور باہمی ہمدردی کا مظہر تھا۔