سعودی عرب کے الجوف ریجن میں “وزیٹرز ویلکم” کے نام سے ایک نیا اقدام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت الجوف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کا روایتی عرب مہمان نوازی کے انداز میں استقبال کیا جا رہا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد سیاحوں کے تجربے کو بہتر بنانا اور علاقے کی ثقافتی و تاریخی شناخت کو فروغ دینا ہے۔ مسافروں کو استقبالیہ پیکجز دیے جا رہے ہیں جن میں مقامی مصنوعات، رہنمائی مواد اور روایتی تحائف شامل ہیں۔
حکام کے مطابق اس اقدام کے ذریعے الجوف کی زرعی صلاحیت، مقامی مصنوعات اور سیاحتی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ پائیدار سیاحت کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔
