ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں امریکا اور میکسیکو میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے دوران تقریباً ایک چوتھائی میچز شدید گرمی میں کھیلے جا سکتے ہیں، جو کھلاڑیوں اور شائقین دونوں کیلئے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈلاس، ہیوسٹن اور میامی جیسے شہروں میں درجہ حرارت اور نمی کی زیادتی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اثر انداز ہو سکتی ہے، جبکہ بعض مقامات پر ایئر کنڈیشننگ کی سہولت موجود ہونے کے باوجود جسمانی دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق شدید گرمی سے تھکن، پانی کی کمی اور پٹھوں کے کھنچاؤ جیسے مسائل بڑھ سکتے ہیں، تاہم فیفا کی جانب سے وقفوں میں اضافہ، پانی کی دستیابی اور طبی سہولیات بہتر بنانے جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔