پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، جہاں 100 انڈیکس میں 223 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیکس 139,643 پوائنٹس تک جا پہنچا، جب کہ دن کے دوران ایک موقع پر 140,202 کی سطح کو بھی چھوا۔ گزشتہ روز انڈیکس 139,419 پر بند ہوا تھا۔

