وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کے لیے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ معاہدے میں طے کیا گیا ہے کہ افغانستان سے کسی قسم کی دراندازی نہیں ہوگی اور ٹی ٹی پی کو سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ اور قطر نے بھی اس معاملے میں ثالثی کی، جبکہ پاکستان نے واضح کر دیا کہ جنگ بندی اسی وقت تک برقرار رہے گی جب تک اس کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔

