ایران اور یورپی طاقتوں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نائب وزرائے خارجہ کے درمیان جوہری مذاکرات جمعے کو استنبول میں ہوں گے۔ یورپی ممالک نے خبردار کیا ہے کہ اگر بات چیت ناکام رہی تو ایران پر عالمی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران پرانے جوہری معاہدے کی طرف نہیں لوٹے گا، اور یورپی ممالک کو 2015 کے معاہدے کو بحال کرنے کا کوئی قانونی یا اخلاقی جواز حاصل نہیں۔ انہوں نے یورپ پر اسرائیل و امریکا کی ایران مخالف پالیسیوں کی حمایت کا الزام بھی لگایا۔

