سندھ ہائیکورٹ نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ایک افسر کو جبری طور پر مستعفی قرار دینے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انتظامیہ کا اقدام کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے درخواست گزار عبدالخالق کو ان کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی ملازم کو استعفیٰ منظور ہونے سے قبل اسے واپس لینے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
عدالتِ عالیہ کے اس فیصلے کو سرکاری ملازمین کے حقوق سے متعلق ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
