کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے واضح کیا ہے کہ بگ بیش لیگ میں منتخب ہونے والے پاکستانی کھلاڑی مکمل سیزن کھیلیں گے۔ ان کے مطابق معاہدوں میں شامل کھلاڑیوں کی دستیابی سے متعلق یقین دہانی حاصل کر لی گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگی جبکہ دورۂ پاکستان سے متعلق کھلاڑیوں سے ایشیز کے بعد بات کی جائے گی۔ ٹوڈ گرین برگ نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بھی پاکستان جا چکے ہیں اور ان کا تجربہ مثبت رہا۔

