سی سی ڈی کی خصوصی کارروائی کے دوران متحدہ عرب امارات سے قتل اور مالی فراڈ میں مطلوب 5 اشتہاریوں کو گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور لاہور پولیس کو مطلوب افراد شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ٹیم آج پانچوں ملزمان کو لے کر لاہور پہنچے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر جرائم کرنے والوں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
یو اے ای سے 5 اشتہاری مجرم گرفتار، پاکستان منتقل

