امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف سخت رویہ اپناتے ہوئے خفیہ ادارے سی آئی اے کو ملک میں خصوصی کارروائیوں کی اجازت دے دی ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق، یہ اقدام وینزویلا کی حکومت پر دباؤ بڑھانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق، صدر ٹرمپ نے وینزویلا کی حدود میں ممکنہ حملوں پر غور کا عندیہ بھی دیا ہے۔ اس دوران انہوں نے اقوام متحدہ اور ڈیموکریٹ اراکین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے اقدامات کو غیر قانونی قرار دے کر امریکی مفادات کو کمزور کر رہے ہیں۔

