ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

ایم 6 موٹروے منصوبہ: 2028 تک تکمیل کا ہدف، فنانسنگ مراحل جاری

پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں ایم 6 موٹروے منصوبے کی تازہ پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ این ایچ اے حکام کے مطابق منصوبے کو 5 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سے سیکشن 4 اور 5 کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک نے 475 ملین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ دیگر سیکشنز کی فنانسنگ پر سعودی فنڈ اور اوپیک فنڈ سے مذاکرات جاری ہیں جبکہ سیکشن 3 کی منظوری دسمبر 2025 میں متوقع ہے۔ ہر سیکشن 30 ماہ میں مکمل کیا جائے گا اور منصوبے کی مجموعی تکمیل 2028 تک متوقع ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ایم 6 موٹروے 306 کلومیٹر طویل ہوگی، جس میں 15 انٹرچینجز اور 10 سروس ایریاز شامل ہوں گے۔ کمیٹی اراکین نے قرض پر بڑھتے سودی بوجھ پر تحفظات کا اظہار کیا، تاہم حکام نے وضاحت دی کہ یہ قرض اسلامی ترقیاتی بینک کی شرائط کے مطابق 20 سالہ مدت اور 5 سال کے گریس پیریڈ کے ساتھ لیا گیا ہے۔