پشاور کے مچنی گیٹ علاقے میں ایک بیٹی نے مبینہ طور پر اپنے باپ کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر مقتول کی بیوہ کی درخواست پر درج کی گئی ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ قتل کی وجہ باپ کے اپنی بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
